دل لگایا ہے آپ سے جب سے
دل نہیں لگ رہا کہیں تب سے
 
ہم جو سوچیں ہیں سب اُلٹ ہووے
زیست مارے ہے ٹھپڑیں کب سے
 
اس سے محبوب مانگتے ہیں سب
رب کو مانگا ہے ہم نے بھی رب سے
 
ایک مجھ ہی سے مسئلہ ہے یا پھر
عشق کی ہیں عداوتیں سب سے؟
 
مہر بس ہو چکا بہت گریہ
اُس کا لینا نہیں ہے نام اب سے
ؔ ناصر مہر
25-06-2021